ضمنی انتخاب میں کامیابی عمران خان نے بس نام رہے گا اللہ کا کے عنوان سے پوسٹ شئیر کردی

چئیرمین تحریک انصاف نے فیض احمد فیض کی شاعری پر مشتمل پوسٹ شئیر کی

فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخاب میں واضح برتری پر 'بس نام رہے گا اللہ کا' کے عنوان سے پوسٹ شئیر کردی ہے۔

عمران خان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں فیض احمد فیض کی شاعری پر مشتمل پوسٹ شئیر کی۔

جو غائب بھی ہے حاضر بھی جومنظر بھی ہے ناظر بھی کے مصرعہ پر مشتمل پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے انتخابی نتائج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خان صاحب اس طرح کے مواقعوں پر منظر عام پر کم ہی آتے ہیں وہ اس وقت بنی گالہ میں ہیں۔

واضح رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف نے پنجاب میں حاصل ہونے والی انتخابی کامیابی کے بعد پیر کے روز پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 








View this post on Instagram


A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)




Load Next Story