ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارت منتقل ہونے کا امکان
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے شدید معاشی بحران کے پیشِ نظر ٹورنامنٹ کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع
کراچی:
سری لنکا میں جاری شدید معاشی بحران کے پیشِ نظر آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے پیشِ نظر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کو کسی اور ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکن بورڈ سے ایک متعلقہ شخص کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے اس معاملے پر رابطے میں ہے جلد ہی ٹورنامنٹ کے منتقل کیے جانے کا اعلان کردیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ منتقل ہونے کی صورت میں آئندہ ماہ 27 اگست سے 11 ستمبر تک دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔