اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم نا قابل قبول ہے ہلیری کلنٹن

فلم کے زریعے اسلام جیسے ایک عظیم مذہب کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے، ہلیری کلنٹن


/Reuters September 13, 2012
ہلیری کلنٹن نے اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نظر میں یہ فلم قابل نفرت اور ناقابل قبول ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے مراکش میں سینئرحکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس فلم کی بھرپور مزمت کرتا ہے۔

ہلیری کلنٹن نے مزید کہا کہ امریکہ کی نظر میں یہ فلم قابل نفرت اور ناقابل قبول ہے اوراس کے زریعے اسلام جیسے ایک عظیم مذہب کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے۔

انھوں نے اپیل کی کہ حکومت اور مذہبی رہنما ان امریکہ مخالف مظاہروں کو روکیں۔

اسلام مخالف اس فلم کی مزمت کے لئے کئی مسلمان ممالک میں مظاہرے اور یمن میں امریکی سفارتخانے پرحملہ بھی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں