شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے سے خاتون جاں بحقبچی کی تلاش جاری
نالے میں گرنے والی خاتون کی لاش کئی گھنٹے جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد نکالی گئی، ریسکیو
ANKARA:
کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی حادثہ کے دوران نالے میں ڈوبنے والی بچی کی تلاش جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نالے میں گرنے والے مرد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے،خاتون کی لاش بھی کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد نکال لی گئی،حادثہ میں ڈوبنے والی بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث نالہ اور سڑک برابر ہوگئے تھے جس کے باعث ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سوار کو نالے کا اندازہ نہیں ہوسکا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق سڑک پر اندھیرا ہے اور نالے کی دیوار بھی جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مرد کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، ایدھی اور چھیپا رضاکاروں نے کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد نکالی جانے والی خاتون کی لاش کو بھی قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو کے مطابق خاتون کی گود میں موجود بچی کی تلاش جاری ہے، مرد کے بے ہوش ہونے کے باعث فوری طور پر مذکورہ خاندان کے بارے ذیادہ تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔