پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مجموعی ٹرن آؤٹ 50 فیصد رہا پی ٹی آئی کو 47 فیصد ووٹ ملے
الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹإ استعمال نہیں ہوا البتہ نتائج آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے موصول ہوئے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام بیس حلقوں کے نتائج آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے موصول ہوئے، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ 46.80 فیصد ووٹ ملے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کو 39.5فیصد ووٹ ملے، آزاد امیدواروں کے حصے میں 7.7 فیصد ووٹ آئے اور تحریک لبیک پاکستان نے 5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 15، مسلم لیگ ن 4 نشستوں پر کامیاب
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رزلٹ سسٹم بیٹھ جانے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبردوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم استعمال ہی نہیں ہوا، عوام کو گمراہ نہ کیا جائے، موجودہ سسٹم 100 فیصد درست کام کررہا ہے۔