مذاکرات کامیاب پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

پیٹرولیم مصنوعات پر مارجن 3.5 روپے فی لیٹر تک بڑھانے یقینی دہانی کرائی گئی، سمیر نجم الحسن

وزیر توانائی کے زیرصدارت اجلاس، پٹرولیم ڈیلرز، چیئرمین اوگرا، تیل کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت (فوٹو فائل)

وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ اجلاس وزیر مملکت برائے توانائی، پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کی سربراہی میں پی ایس او کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ شاہد خاقان عباسی اور وفاقی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ظفر علی بھٹہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔


ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ ڈیلرز کے مطابق یہ فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا۔ پی ایس او کی اعلی انتظامیہ، چیئرمین اوگرا، چیئرمین او سی اے سی اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے جس میں سے 50فیصد 31جولائی جبکہ مزید 50فیصد 15 اگست کو کیا جائے گا۔
Load Next Story