ملک میں کورونا سے متاثر5 افراد انتقال کرگئے

کورونا کے 492 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، قومی ادارہ صحت


ویب ڈیسک July 18, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار361 ٹیسٹ اریکارڈ کئے گئے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

ملک میں کورونا سے متاثرمزید 5 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 492 ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کرگئے۔ کورونا کے492 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار361 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 492کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 492 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں کورونا کے 232 مثبت کیسز،لاہور میں 124اوراسلام آباد میں 19 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں