مالم جبہ بلین ٹری  بی آر ٹی کیسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ معطل

پشاور ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے کیس دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا


ویب ڈیسک July 18, 2022
پی اے سی کے فیصلے کے خلاف سابق ڈائریکٹرز نے درخواست دائر کی ہے۔ (فوٹو فائل)

PORTO: ہائی کورٹ نے مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور بینک آف خیبر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ معطل کردیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منصوبوں کے متعلق ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی اے سی کے فیصلے پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

درخواست گزار کے وکیل قاضی جواد نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس انتظامی امورمیں مداخلت کے اختیار نہیں۔ پی اے سی کا مالم جبہ،بینک آف خیبر،بلین ٹری سونامی اور بی آرٹی کی دوبارہ انکوائری کرنا غیر قانونی ہے۔

عدالت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے کیس دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: پی اے سی کی نیب کو مالم جبہ، بی آر ٹی، خیبربینک اور بلین ٹری کیس کا ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت

واضح رہے پی اے سی کے فیصلے کے خلاف سابق ڈائریکٹرز نے درخواست دائر کی ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 7 جولائی کے اجلاس میں مالم جبہ،بینک آف خیبر،بلین ٹری سونامی،بی آرٹی کی انکوائری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں نیب کو ہدایت جاری کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں