الیکشنز سے واضح ہوگیا کہ حکومت عوامی تائید کھوچکی پی پی پی سینیٹر مصطفی کھوکھر

حکومت کرنے کی بجائے فوراً الیکشن کرا دینے چاہئے

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے واضح کیا کہ کل کے نتائج کے بعد سیاسی استحکام میں مزید کمی آئے گی(فائل فوٹو)

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ حکومت کرنے کی بجائے فوراً الیکشن کروا دینے چاہئے، ضمنی الیکشنز سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ایک فریش مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت کو ہی کرنی چاہئے مشکل فیصلے وہ حکومت کرے جس کے پاس پانچ سال کا مینڈیٹ ہو۔


سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہو نہیں سکتا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہو اور عوام ہمارے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈالیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ابھی تک ذہنی طور پر نوے کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہیں، آبادی میں نوجوانوں کا تناسب، کرپشن گا تدارک، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دور حاضر کی سیاست کے لازمی جزو ہیں ۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے واضح کیا کہ کل کے نتائج کے بعد سیاسی استحکام میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کرنا مشکل ہوتا چلا جائے گا ، ملک اور معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے جو صرف جنرل الیکشنز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
Load Next Story