ایشین چیمپئن شپ پاکستانی باڈی بلڈرز نے 6 پوزیشنز نام کرلیں

قومی تن ساز شہزاد قریشی نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا


Sports Reporter July 18, 2022
پاکستانی باڈی بلڈرز نے 3 میڈلز جیت لیے

UNITED NATIONS: 54 ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باڈی بلڈرز نے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔

مالدیپ کے آئی لینڈ مافوشی میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستانی باڈی بلڈرز نے 3 میڈلز جیت لیے۔ اس موقع پر وہاں کی فضا قومی ترانے کی گونج اٹھی۔ قومی باڈی بلڈرز نے مجموعی طور پر مختلف درجات کے مقابلوں میں 6 پوزیشنز اپنے نام کیں۔

قومی تن ساز شہزاد قریشی نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔شہزاد قریشی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ازبکستان کے عمر زاکوپاول دوسرے ، بھارت کے ناریش نگدیو تیسرے نمبر پر رہے۔

عمر شہزاد جونیئر باڈی بلڈنگ 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں سلور میڈل لینے میں کامیاب رہے۔ بھارت کے سریش بالا کمار نے پہلی، چن کھینگ گھابا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔قومی تن ساز ارسلان بیگ نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا۔میزبان ملک مالدیپ کے اظنین راشد پہلے، بھارت کے یوراج آدھو تیسرے نمبر پر رہے۔

مدثر خان نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ قومی تن ساز فضل الہٰی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن اپنے نام کی۔ محمد عظیم ماسٹر کلاس 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

دریں اثنا سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے ایشیائی مقابلوں میں قومی تن سازوں کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی باڈی بلڈرز نے اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ایشین چیمپئن شپ میں میڈلز پاکستانی قوم کیلیے تحفہ ہیں۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن تن سازی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔