انگلش کرکٹ بورڈ کا وفد پاکستان پہنچ گیا

ای سی بی کا چاررکنی وفد پاکستان اورانگلینڈ میچز کے لئے سیکورٹی کا جائزہ لے گا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال ٹی 20 اورٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی:فوٹو:فائل

MOSCOW:
انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کا چاررکنی جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ای سی بی کا جائزہ وفد پاکستان پہنچ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ پرانگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا استقبال کیا۔ چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ارکان شامل ہیں۔

مہمان وفد کراچی،لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں سیکیورٹی سمیت انتظامات کا جائزہ لے گا۔ انگلش ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلیے پاکستان آئے گی۔ ٹی 20 میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں، ۔دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔


مزید پڑھیں: انگلش بورڈ کا 4 رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا

 

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی 20 میچز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی۔
Load Next Story