کراچی میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی

رہائشی عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


Staff Reporter July 18, 2022
منہدم ہونے والی عمارت کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا،پولیس حکام:فوٹو:فائل

RIYADH: کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔ عمارت گرنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہونے سے عمارت سے متصل دو منزلہ عمارت میں بھی دراڑیں پڑ گئیں جس گرایا جا رہا ہے۔عمارت گرنے کے نتیجے میں عمارت کے سامنے نصب پی ایم ٹی بھی گرگئی ۔

پولیس حکام کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت کو پہلے ہی خطرناک قراردیکرمکینوں سے خالی کرالیا گیا تھا۔عمارت گرنے کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچی اورجائے حادٓثہ کو گھیرے میں لے کر عوام کے لئے بند کردیا۔ عمارت گرنے کے بعد کریم آباد سے ضیاء الدین اسپتال جانے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستے کریم آباد سے عائشہ منزل اور ضیاء الدین سے لنڈی کوتل چورنگی بھیجا جا رہا ہے۔

ایس ایچ او گلبرگ امتیاز تنولی نے بتایا کہ شہرمیں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے عمارت ٹیڑھی ہو گئی تھی جس پررات گئے عمارت کوخالی کرانا شروع کردیا گیا تھا اور پیرکی صبح سات بجے کے قریب عمارت مکمل خالی کروالیا گیا تھا

عمارت میں چھ فلیٹ تھے اورتمام ہی آباد تھے۔ زمین بوس ہونے والی عمارت کےساتھ ایک دو منزلہ عمارت بھی خالی کرائی گئی تھی جسے گرانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ دو منزلہ عمارت کو گرانے کے بعد ہیوی مشینری کی مدد سے ملبہ اٹھانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |