عصمت چغتائی کے افسانوں میں خاندان کے لوگ نظرآتے ہیں نصیرالدین شاہ
کراچی آکر دلی طورپرخوشی ہوئی یہاں لوگوں نے میرے کام کو سمجھا اور پسند کیا، ، نصیرالدین شاہ
سینئر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہاہے کہ مجھے عصمت چغتائی کی کہانیوں میں اپنے خاندان کے لوگ نظرآتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کاکہناتھاکہ عصمت نے جن کرداروں کوافسانوں میں ڈھالاہے ان کو پڑھ کر ایسامحسوس ہوتاہے کہ جیسے اس میں وہ ہی لوگ موجود ہیں جنھیں میں بچپن میں دیکھاکرتاتھا شایدیہ ہی وجہ ہے کہ میں نے بہت دلچسپی کے ساتھ ان کے افسانوں کوتھیٹرمیں پیش کیا، پوری دنیامیں ان کھیلوں کوپیش کر چکاہوں لوگ مجھے اورمیری ٹیم کو پرفارمنس پرداد دیتے ہیں۔ کراچی آکر دلی طورپرخوشی ہوئی یہاں لوگوں نے میرے کام کو سمجھا اور پسند کیا۔
ایک سوال کے جواب میں نصیرالدین شاہ کاکہناتھاکہ اپنے کیرئیرکے حوالے سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں جنھیں کافی عرصے سے کتابی شکل دینا چاہتا تھا مگر اب سوچ لیاہے کہ ستمبر2014 اس کومکمل کرلوں گا۔