سری لنکا میں نئے صدرکے انتخاب سے قبل دوبارہ ایمرجنسی نافذ

سری لنکا میں نئے صدرکے انتخاب کے لئے آئندہ ہفتے ووٹنگ ہوگی


ویب ڈیسک July 18, 2022
سری لنکا میں اپریل سے اب تک متعدد بار ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے:فوٹو:فائل

کراچی: سری لنکا کے قائم مقام صدر نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے آئندہ ہفتے ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے قبل ایمرجنسی نافذ کردی۔سری لنکا کی حکومت نے بیان میں کہا کہ ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مقصد سیکورٹی اور امن وامان کوبرقراررکھنا اورلازمی سروسز کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنا ہے۔

سری لنکا میں کشیدہ حالات کے باعث اپریل سے اب تک متعدد بار ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔گزشتہ ہفتے سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ سری لنکا میں بدترین معاشی بحران جاری ہے اورعوام بجلی، گیس، ادویات اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |