وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے

وزیراعظم بارش کے متاثرین کے لئے ریلیف کا اعلان کریں گے،سرکاری اعلامیہ


ویب ڈیسک July 18, 2022
وزیراعظم قلعہ سیف اللہ اورچمن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیر اعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے اورسیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کل ایک روزکے دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم قلعہ سیف اللہ اورچمن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بارش سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے احکامات پر عمل درآمد کے لئے وفاقی اداروں کو ہدایات جاری کرنے کا بھی امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں