پنجاب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر شوبز شخصیات کا ردعمل

عمران خان کی حمایت کرنے والے تمام اداکار ان کی جیت کا بھرپور جشن منا رہے ہیں

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد پی ٹی آئی کی جیت کا جشن منا رہے ہیں(فائل فوٹو)

RAWALPINDI:
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی شاندار کامیابی پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہےاور عمران خان کی حمایت کرنے والے تمام اداکار ان کی جیت کا بھرپور جشن منا رہے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ، فیصل قریشی عمر رانا سمیت کئی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ اور اسٹوری کے زریعے پی ٹی آئی کی جیت پر ردِعمل دیا ہے۔
Load Next Story