بھارت میں بندروں نے والدین سے شیرخوار بچہ چھین کرتیسری منزل سے پھینک دیا

تیسری منزل سے نیچے گرنے پر شیر خوار بچے کی موت واقعہ ہوگئی

والدین نے بندروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، فوٹو: فائل

بھارت میں بندروں کے ایک جتھے نے والدین سے شیر خوار بچہ چھینا اور اوپر لے جا کر 3 منزلہ عمارت سے نیچے پھینک کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں والدین اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ چھیت پر موسم سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ بندروں کے جتھے نے حملہ کردیا۔ والدین نے بندروں کو بھگانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکی۔

جس پر والدین بچے کو لیکر سیڑھی کے ذریعے نیچے بھاگے لیکن اس دوران بچہ ماں کی گود سے گر گیا اور بندروں نے لمحے بھر میں بچے کو اچک لیا۔ بندر بچے کو اوپری منزل لے گئے اور وہاں سے نیچے پھینک دیا۔

بے بس والدین بچے کے گرنے کی آواز سن کر گھر سے باہر نکلے تو شیر خوار بچہ خون میں لت پت پڑا تھا۔ بچے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔


 

بچے کی ہلاکت پر والدین نے شاہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا۔ بریلی میں شہریوں کے تحفظ کے ادارے کے سربراہ للت ورما کے مطابق ان کی ٹیم بچے کی موت میں بندروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں بندروں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں اور کافی حد انسانی معاشرے سے مانوس ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب بندروں کے شہریوں بالخصوص بچوں پر حملے کے کئی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ رواں ماہ فروری میں بریلی میں ہی پانچ سالہ نرمدا کشور پر بندروں نے حملہ کردیا اور اسے کاٹ کاٹ کر ہلاک کردیا تھا۔
Load Next Story