دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے سے 19 افراد جاں بحق

کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد سوار تھے، افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، ڈپٹی کمشنر


ویب ڈیسک July 18, 2022
کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد سوار تھے، افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، ڈپٹی کمشنر (فوٹو : فائل)

ISLAMABAD: دریائے سندھ میں 100 باراتیوں سے بھری ایک کشتی الٹنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے سندھ میں ایک کشتی کے ذریعے تقریباً 100 مسافر بارات لے کر کھروڑ سے ماچھکہ آرہے تھے کہ ماچھکہ کے قریب کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گرنے والوں کی بڑی تعداد کو بچالیا تاہم متعدد افراد ڈوب گئے جن میں سے تاحال 19 لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں اب تک 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، نکالی گئی لاشیں خواتین کی ہیں، باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد سوار تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچالیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |