حمزہ شہباز اکثریت کھوبیٹھے پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار

پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پاس 188 اور ن لیگ کے پاس 179 ارکان ہیں، وزیراعلیٰ بننے کیلیے 186 ارکان درکار ہیں


ویب ڈیسک July 18, 2022
پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پاس 188 اور ن لیگ کے پاس 179 ارکان ہیں، وزیراعلیٰ بننے کیلیے 186 ارکان درکار ہیں (فوٹو : فائل)

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج نے تخت لاہور کو ہلادیا، حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے لیے اکثریت کھوبیٹھے اور پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج میں تحریک انصاف نے 15 اور ن لیگ نے چار نشستیں حاصل کی ہیں۔ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

یہ پڑھیں : سخت معاشی فیصلے ضمنی انتخابات میں شکست کا باعث بنے، ن لیگ کو رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ بننے کے لیے ایوان کے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ تحریک انصاف کی 163 نشستوں میں 15 ارکان کا اضافہ ہونے پر اب ان کے کل ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے۔

ق لیگ تحریک اںصاف کی اتحادی جماعت ہے جس کی دس نشستیں ملانے پر اس اتحاد میں شامل ارکان کی تعداد 188 ہوگئی ہے جب کہ ن لیگ کو چار نشستیں ملنے سے اتحادیوں اور آزاد ارکان سمیت ان کے ارکان کی تعداد 169 ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 15، مسلم لیگ ن 4 نشستوں پر کامیاب

اب تحریک انصاف کی اور ق لیگ کی جانب سے وزارت عظمی کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔