بھارت پولیس اہلکار نے بیوی کے بارے میں نازیبا گفتگو پر3 اہلکاروں کو قتل کردیا

چاروں اہلکار واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی حفاظت کے لیے تعینات تھے


ویب ڈیسک July 18, 2022
چاروں اہلکار ایک ہی جگہ تعینات تھے، فوٹو: فائل

MIAMI: بھارتی پولیس کے ایک اہلکار نے اپنی بیوی کے بارے میں نازیبا بات کرنے پر 3 ساتھی اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست سکم کی پولیس کے اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے 3 ساتھی اہلکاروں کو قتل کر دیا۔ یہ واقعہ حیدر پور کے علاقے میں واٹر پلانٹ میں پیش آیا جہاں یہ چاروں اہلکار تعینات تھے۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو 3 اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا۔ 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے اور ایک نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

سکم پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے اہلکار سے اس کی بیوی کے بارے میں نازیبا بات کی تھی جس پر اس نے طیش میں آکر اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔