ترسیلات زر میں11 فیصد اضافہ پاکستانی ورکرز نے بیرون ملک سے8 ماہ میں 1024 ارب ڈالر بھیجے

سعودیہ 2.96 ارب، عرب امارات 2 ارب، امریکا 1.6 ارب، برطانیہ 1.46 ارب، جی سی سی 1.2 ارب، یورپ 28 کروڑ، ناروے و دیگر۔۔۔

گزشتہ ماہ پاکستانی ورکرز نے 7.47 فیصد اضافے سے 1 ارب 21 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، فروری 2013 میں ترسیلات زر 1 ارب ڈالر رہی تھیں، اسٹیٹ بینک فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 10 ارب 24 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں۔

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھیجے گئے 9 ارب 23 کروڑ 47لاکھ 70 ہزار ڈالر سے 10.95 فیصد زائد ہیں جبکہ فروری 2014 میں پاکستانی ورکرز نے بیرون ملک سے 7.47 فیصد کے سال بہ سال اضافے سے1ارب20 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار ڈالر وطن بھیجے جبکہ فروری 2013 میں1ارب2کروڑ 83 لاکھ 30 ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے منگل کو جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق جولائی تا فروری 2014 کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زر 2 ارب 62 کروڑ 77 لاکھ 80 ہزار ڈالر سے بڑھ کر2 ارب 96 کروڑ 57 لاکھ 40 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1ارب 86 کروڑ 57لاکھ 20 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ 20 ہزار ڈالر، امریکا سے 1 ارب 46 کروڑ 11 لاکھ 30 ہزار ڈالر سے 1 ارب 62 کروڑ 60 لاکھ 90 ہزار ڈالر، برطانیہ1 ارب28 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 1 ارب46 کروڑ 57 لاکھ 50 ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) سے 1 ارب 6 کروڑ 75 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 1 ارب 19 کروڑ 37 لاکھ ڈالریورپی یونین کے ممالک سے24 کروڑ 26 لاکھ 10 ہزار ڈالر سے بڑھ کر28 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 68 کروڑ 51 لاکھ 80 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 68 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے 1 ارب 20 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار ڈالر وطن بھیجے جس میں سعودی عرب سے 36 کروڑ 87 لاکھ 30 ہزار، متحدہ عرب امارات24 کروڑ 3 لاکھ 70 ہزار، امریکا 18 کروڑ 45 لاکھ 90 ہزار، برطانیہ 15 کروڑ 62 لاکھ 30 ہزار جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 14 کروڑ 49 لاکھ 20 ہزار، یورپی یونین کے ممالک3 کروڑ27 لاکھ 90 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان و دیگر ممالک سے 8 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
Load Next Story