لاہور میں پارکنگ پلازہ سے گاڑی زمین پر گرگئی4 افراد زخمی

ڈرائیورگاڑی بیک کررہا تھا آؤٹ آف کنٹرول ہونے سے واقعہ پیش آیا،ریسکیو حکام

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور میں بالائی منزل پر قائم ہوٹل کی کار پارکنگ سے گاڑی زمین پر گرنے سے ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کارڈرائیورگاڑی بیک کررہا تھا آؤٹ آف کنٹرول ہونے سے واقعہ پیش آیا، حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد پارکنگ پلازہ کے نیچے کام کر رہے تھے۔


ریسکیو حکام کے مطابق ہوٹل کے عقب میں موجود پارکنگ پلازہ سےگاڑی بیک آتے ہوئے نیچے گری، گاڑی گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ میں زخمی ہونیوالوں میں ارشد، لیاقت،اور ڈرائیو رب نواز سمیت چار افراد شامل ہیں۔
Load Next Story