
لاہور میں سید عارف حسن کی صدارت میں پی او اے کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ 56 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات برداشت کرے گاجبکہ پی او اے اور نیشنل فیڈریشنز 27 کے اخراجات برداشت کرے گی۔
بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی دستہ میں واپسی ہوئی جن کے اخراجات پی ایس بی کی جگہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن برداشت کرےگی۔بیڈمنٹن کھلاڑیوں کےاحتجاج کےبعدپی او اےنےبیڈمنٹن ٹیم کودستہ میں شامل کروایا۔ ویمن کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی دستے کے اخراجات پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔
برمنگھم گیمز کےلئےقومی دستہ23 جولائی کوبرمنگھم روانہ ہوگا۔پاکستانی اتھلیٹس13 گیمز میں حصہ لیں گے۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز28جولائی سے8اگست تک شیڈول ہے ۔نو اگست سےترکی میں ہونے والے اسلامک گیمز کےلیے 73 رکنی دستے کو پی ایس بی اور 41 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پی او اے اور فیڈریشنز سپورٹ کریں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔