مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی 5 روپے کلو مہنگی کر دی

گھریلو سلنڈر 60 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

گھریلو سلنڈر 60 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 60 روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ کر دیا۔


قیمتوں میں اضافہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر کیا گیا تاہم حکومت، اوگرا اور ایل پی جی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا مگر مارکیٹنگ کمپنیوں کے اضافہ کرنے سے لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، کراچی اور تمام بڑے شہروں میں ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو ، 1390 روپے گھریلو سلنڈر اور 5560 روپے کمرشل سلنڈر جبکہ مری، گلگت بلتستان ، فاٹا، ناران، کاغان ، آزاد کشمیر وغیرہ تمام پہاڑی علاقوں میں قیمت 140 روپے فی کلو اور 1630 روپے فی گھریلو سلنڈر ہو گی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے الزام لگایا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں عوام سے روزانہ کروڑوں روپے کا ناجائز منافع کما رہی ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف نوٹس لیں تاکہ غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑ جائیں۔
Load Next Story