برطانوی کرکٹر بین اسٹوکس کا ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

31 سالہ بین اسٹوکس ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز میں حصہ لیتے رہیں گے

بین اسٹوکس کی ون ڈے میں اسٹرائیک ریٹ 95 جب کہ اوسط 35 رنز رہی، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
برطانوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے روز چیسٹر لی اسٹریٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف ان کا آخری ون ڈے میچ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برطانیہ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اب میرے لیے غیر مستحکم ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نئے کھلاڑیوں کا راستہ روک رہا ہوں۔

بین اسٹوکس نے 2011 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور کل جب وہ اپنا آخری ون ڈے کھیلیں گے تو یہ ان کا 105 واں میچ ہوگا۔ اپنے ون ڈے کیریئر میں انھوں نے 3 سینچریاں اور 21 نصف سینچریاں بنائیں۔

جارحانہ بیٹنگ کرنے والے بین اسٹوکس بین نے اپنے ون ڈے کیرئیر میں اب تک 95.26 کے اسٹرائیک ریٹ اور 39.44 کی اوسط سے مجموعی طور پر 2 ہزار 919 رنز بنائے اور 74 وکٹیں حاصل کیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Ben Stokes (@stokesy)






31 سالہ بین اسٹوکس ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز میں حصہ لیتے رہیں گے۔

بین اسٹوکس نے 2019 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار اننگز کھیل کر برطانیہ کو پہلی بار کرکٹ ورلڈکپ میں فتح دلوائی تھی۔ اس سنسنی خیز میچ میں بین اسٹوکس نے 84 رنز بنائے تھے اور میچ سپر اوور تک گیا تھا۔

 
Load Next Story