برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ غیرمعمولی تاخیر کا شکار مسافروں کا شدید احتجاج

اسلام آباد سے ہیتھرو جانے والی پی آئی اے کی پرواز 12گھنٹے کی تاخیر کے بعد منسوخ کردی گئی


ویب ڈیسک July 18, 2022
فوٹو: فائل

کراچی: اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ سے ہیتھرو برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں غیر معمولی تاخیر پر مسافروں نے شدید احتجاج کیافنی خرابی کے باعث فلائیٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 9785 نے ہتھرو برطانیہ کے لیے پیر کی صبع روانہ ہونا تھا،مقررہ وقت قریب آنے پر بھی بورڈنگ شروع نہ ہونے پر مسافروں نے ائیرلائن انتظامیہ سے دریافت کیاتو بتایاگیا کہ پرواز گیارہ بجے روانہ ہوگی۔

ائیر لائن انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کومزید تاخیر پر دن ڈیڑھ بجے اور اسکے بعد سہہ پہر تین بجے کا وقت دیاگیا لیکن پرواز روانہ نہ ہوسکی، 12 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد مسافروں کوآگاہ کیاگیا کہ پرواز منگل کی صبع روانہ ہوگی۔

پرواز میں تاخیر پر مسافروں کی طرف سے ائیرپورٹ پر شدید احتجاج کیا گیا جبکہ چند مسافر اپنے ٹکٹ ریفنڈ کروا کر واپس چلے گئے، متاثرہ مسافروں کا کہناتھا کہ ائیرپورٹ پر کوئی پرسان حال نہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ نجی ائیرلائن سے طیارہ ہائیر کیا گیاتھا جس میں خرابی کے باعث کراچی سے پرزہ نجی ائیرلائن کے زریعے منگوایا گیا ہے، جو فکس ہونے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں، امید ہے کہ پرواز صبح تین بجے تک روانہ ہوجائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں