غلطیوں سے سبق سیکھ کر آئندہ الیکشن میں بہتر تیاری سے آئیں گے رانا ثنا اللہ

15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی لیکن ’پاگل شخص‘ جیت کر بھی کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک July 19, 2022
رانا ثنااللہ (فوٹو : فائل)

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات میں پارٹی امید واروں کی شکست پر کہا ہے کہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر آئندہ انتخابات میں بہتر تیاری سے آئیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے خود احتسابی کی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ووٹرز نے ان امیدواروں کو تسلیم نہ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا تھا ہے اور رہے گا، آئندہ الیکشن میں بھر ہور کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آصف زرداری سمیت دوسری اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے بعد مستقبل کے فیصلے کریں گے، ہم جمہوری اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اس لیے نتائج کو تسلیم کیا۔

 

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی لیکن 'پاگل شخص' جیت کر بھی کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'عمران جب خود حکومت میں تھے تو الیکشن عملہ اغوا سمیت دوسرے تمام ہتکھنڈے آزمائے، اس الیکشن میں کوئی ایک بھی بد انتظامی نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود الیکشن چیف کمشنر کو بے شرمی سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اس کی مزمت کرتی ہے اور کسی سیاسی جماعتیں کسی کو احازت نہیں دیں گے کہ کوئی اداروں کے سربراہوں کو تنقید کا نشانہ بنائے، ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں