ترسیلات زر میں 184 فیصد اضافہ 3120 ارب ڈالر ہو گئیں

زیادہ تر ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، برطانیہ اور امریکا سے بھیجی گئیں

سعودی عرب 66.60 کروڑ ڈالرز، یو اے ای49.50 کروڑ، برطانیہ 45.50کروڑ موصول (فوٹو : فائل)

گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں سے 31 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق جون 2022 کے دوران دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ جون میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم ماہانہ بنیاد پر 18.4جب کہ سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد زیادہ ہے۔


مالی سال 22-2021 کے آخری مہینے میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 66 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے مساوی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز، برطانیہ سے 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے مساوی رقم موصول ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 22-2021 کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں آباد پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز بھجوائے، جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس طرح مالی سال 22-2021 کے دوران ترسیلات زر کا حجم مالی سال 21-2020 کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ رہا۔
Load Next Story