17سال بعد انگلش ٹیم کے استقبال کی تیاریاں تیز

ای سی بی کا 4رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا،پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرلیا


Sports Reporter July 19, 2022
ای سی بی کا 4رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا،پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرلیا۔ فوٹو:فائل

17سال بعد انگلش ٹیم کے استقبال کی تیاریاں تیز ہوگئیں جب کہ ای سی بی کا 4رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ای سی بی کا 4رکنی سیکیورٹی وفد پاکستان آ گیا،اس میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سیکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہیں، گذشتہ روز اسلام آباد آمد پر پی سی بی حکام نے مہمانوں کا استقبال کیا، آفیشلز نے پہلے مرحلے میں پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیااور میزبان حکام سے سیکیورٹی امور پر بریفننگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے وزارتِ داخلہ میں بھی اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی،مہمانوں کو لاہور، کراچی اور ملتان میں سیکیورٹی سمیت انتظامات کا جائزہ لینا ہے، وفد اپنی رپورٹ ای سی بی کے پاس جمع کرائے گا جس کی روشنی میں ٹیم بھجوانے اور شیڈول کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

انگلش ٹیم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد ازاں 3 ٹیسٹ میچز کیلیے پاکستان آئے گی، مختصر ترین فارمیٹ کے مقابلے صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں کرانے کا عندیہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پہلے ہی دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم کی پاکستان آمد 15 ستمبر کو ہوگی، ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22، 23 اور 25 تاریخ کو کراچی جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول کیے جانے کا امکان ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلیے دوبارہ پاکستان آئے گی۔

یاد رہے کہ مہمان سائیڈ 2005کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں