رانا ثنا اللہ کی 5 ارکان کوغائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہےشیخ رشید

ارکان اسمبلی کواٹھانا اورخرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی، شیخ رشید

سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گی،شیخ رشید:فوٹو:فائل

کراچی:
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پانچ ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی ہے۔


شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پانچ ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے۔ارکان اسمبلی کو اٹھایا جانا اورخرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نئے وزیراعلی پنجاب ہوں گے۔ ڈالر 218 روپے کا ہوگیا معیشت تباہ حال ہے لیکن کسی کو فکر نہیں۔ سیاسی استحکام نہ آیا توجھاڑو پھر جائے گی۔
Load Next Story