سی ویو پر اونٹ اور گھڑ سواری پر پابندی کیخلاف درخواست دائر

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو پابندی کا اختیار ہی نہیں پابندی فی الفور ہٹوائی جائے، درخواست گزار

(فوٹو: ٹوئٹر) کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو پابندی کا اختیار ہی نہیں پابندی فی الفور ہٹوائی جائے، درخواست گزار

JEDDAH:
سی ویو پر اونٹ اور گھڑ سواری پر پابندی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سی ویو پر اونٹ اور گھڑ سواری پر پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ غیر ملکی سیاح سے زائد رقم لینے کا واقعہ 19 مارچ کو ہوا، جس کے بعد 24 جولائی کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے اونٹ اور گُھڑ سواری پر پابندی عائد کردی تھی۔

سی ویو کے علاؤہ تمام ساحل پر اونٹ اور گھڑ سواری چل رہی ہے، ایک واقعہ کی بنیاد پر سیاحتی تفریحی پر پابندی غیر قانونی ہے جبکہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو پابندی کا اختیار ہی نہیں پابندی فی الفور ہٹوائی جائے۔


درخواست میں سیکٹریٹری دفاع، سندھ حکومت، ڈی ایچ اے حکام، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے ساحل پر آسٹریلوی سیاح کو ہراساں کرنے پر گھوڑے کا مالک گرفتار

واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر آسٹریلوی سیاح سے گھوڑے کی سواری کروانے والے نے بدسلوکی کی تھی، جس کے بعد واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کلفٹن سی ویو پر گھوڑے کی سیر کرانے والا لڑکا آسٹریلوی سیاح سے 200 روپے مانگتا ہے، لیکن سیاح کو ایک چکرلگوانے کے بعد لڑکا مکر جاتا ہے اور سیاح سے 3 ہزار روپے کا تقاضہ کرنے لگتا ہے، جبکہ سیاح بضد رہا کہ تم نے خود 200 روپے کی بات کی تھی، جس پر گھوڑے کا مالک طیش میں آکر ہاتھ اٹھاتا ہے اور کہتا ہے میں تمہیں بتاؤں گا 200 روپے یا 3000 روپے دیتے ہو۔

آسٹریلوی سیاح ساحل پر بیٹھے دو نوجوانوں سے مدد طلب کرکے سارا واقعہ بتاتا ہے کہ مجھے یہ لڑکا تنگ کررہا ہے، میں ویڈیو بھی بنارہا ہوں، جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس نے مجھ سے 200 روپے کی بات کی تھی لیکن اب یہ 3000 روپے مانگ رہا ہے، میں اسے 500 روپے دے رہا ہوں لیکن یہ نہیں لے رہا، جس پر دوسرے نوجوان نے سیاح گھوڑے کے مالک کو 1000 روپے دیکر معاملہ رفع دفع کرایا تھا۔
Load Next Story