وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کوئٹہ منسوخ

وزیراعظم کو دورہ کوئٹہ میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا


ویب ڈیسک July 19, 2022
وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے آج ہونے والا کوئٹہ کا دورہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کا دورہ منسوخ کردیا۔ وزیراعظم کو آج کوئٹہ کا دورہ کرنا تھا۔ وزیراعظم کو صوبے میں سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو امداد کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے

 

چیف سیکریٹری نے متاثرہ اضلاع کے کمشنر اورڈپٹی کمشنرز کونقصانات کا مکمل اورغیرجانبدارانہ سروے کرنے کی ہدایت کی۔چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کسی تحصیل یا ضلع کو آفت زدہ قرار دینا ضروری ہو تو فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ کسی بھی متاثرہ شخص کی حق تلفی نہیں ہونا چاہیے۔

چیف سیکریٹری نے متعلقہ افسران کو جانی و مالی نقصانات کا جائزہ مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں