اداکار شان کا ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روکنے کا انکشاف

بہت جدوجہد کے بعد بھی مجھے ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا گیا، شان شاہد


ویب ڈیسک July 19, 2022
شان 4 بجکر 50 منٹ پر پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے(فائل فوٹو)

GENEVA: اداکار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گھنٹوں تک اپنا ووٹ تلاش کرنے کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے کے حق سے محروم رہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شان شاہد نے ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں ایک تصویر میں انہیں پولیس افسر سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری میں انہوں نے اپنا انگوٹھا دکھایا ہے جس پر ووٹ کاسٹ کرنے کا نشان موجود نہیں ہے۔


اداکار نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'جمہوریت کی شان عوام بےزبان، 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میں بالآخر وہاں پہنچا جہاں میرا ووٹ رجسٹرڈ تھا لیکن 4 بج کر 50 منٹ پر مجھے ووٹ ڈالنے کے حق سے روک دیا گیا، پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا، یہ ہے عوام کے ووٹ کی اصل قیمت 5 منٹ'۔

اداکار شان شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں