اداکار شان کا ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روکنے کا انکشاف

بہت جدوجہد کے بعد بھی مجھے ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا گیا، شان شاہد

شان 4 بجکر 50 منٹ پر پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے(فائل فوٹو)

GENEVA:
اداکار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گھنٹوں تک اپنا ووٹ تلاش کرنے کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے کے حق سے محروم رہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شان شاہد نے ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے دوران ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں ایک تصویر میں انہیں پولیس افسر سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری میں انہوں نے اپنا انگوٹھا دکھایا ہے جس پر ووٹ کاسٹ کرنے کا نشان موجود نہیں ہے۔

Load Next Story