عدنان سمیع نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا

عدنان سمیع نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کر دیئے


ویب ڈیسک July 19, 2022
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عدنان نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے(فائل فوٹو)

معروف گلوکار عدنان سمیع نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کر دیئے ہیں۔

دنیا بھر میں مشہور گلوکار اور میوزک کمپوزر عدنان سمیع نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پرانی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہیں۔

گلوکار نے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک ویڈیو اب لوڈ کی ہے جس میں 'الوداع' لکھا ہے جبکہ اس ویڈیو کے کیپشن میں بھی انہوں نے الوداع لکھا ہے۔



اس ویڈیو پر عدنان سمیع کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سوالوں کے ڈھیر لگا دیئے ہیں۔

bhrnrnrrn

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عدنان نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے جبکہ ان کے مداح پُرامید ہیں کہ وہ کوئی نئی شروعات یا نیا گانا پیش کرنے جارہے ہیں تاہم ابھی گلوکار کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں