عمران کا مائنڈ سیٹ ہٹلر والا ہے ملک کو سری لنکا بنانا چاہتے ہیں مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ریاستی اداروں پر منظمُ طریقے سے حملہ آور ہورہے ہیں، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک July 19, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ریاستی اداروں پر منظمُ طریقے سے حملہ آور ہورہے ہیں، مریم اورنگزیب

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کو سری لنکا بنانا چاہتے ہیں انکا مائنڈ سیٹ ہٹلر والا ہے جو ملک کے ہر ادارے کو تباہ کردے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ریاستی اداروں پر منظمُ طریقے سے حملہ آور ہورہے ہیں، انکا مائنڈ سیٹ ہٹلر والا ہے جو ملک کے ہر ادارے کو تباہ کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل عمران خان چئیرمین نیب کی طرح چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کو بھوکا کیا معیشت کو تباہ کیا داخلہ و خارجہ پالیسی کو خراب کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ریاستی طاقت استعمال کرکے سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنائے، اداروں کو چاہئیے قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کریں۔ فارن فنڈنگ کیس 8 سالوں سے کیوں تاخیر کا شکار جلد فیصلہ سنایا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے فواد چوہدرہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرا وہ چہرہ نہیں جو پانچ پانچ پارٹیوں کا ترجمان ہو، انہیں کوئی شرم ہے نہ حیا۔ یہ اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ لوگ سچ سمجھنے لگ جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں