پرویز الٰہی کی رانا ثنا حمزہ اور مریم اورنگزیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

رانا ثنا اللہ عدالتی حکم کی تعمیل میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں، طلب کرکے حکم عدولی پر توہین عدالت کی سزا دی جائے، درخواست

رانا ثنا اللہ نے ہمارے 5 ارکان کو غائب کرنے کی دھمکی دی، اسپیکر پنجاب اسمبلی

SUKKUR:
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔


سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے ہمارے 5 ارکان صوبائی اسمبلی کو غائب کرنے کی دھمکی دی۔ رانا ثنا اللہ کا یہ بیان توہین عدالت ہے۔ سپریم کورٹ یکم جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے الیکشن کا فیصلہ دے چکی ہے، جب کہ حمزہ شہباز عدالت کو وزارت اعلیٰ کا الیکشن پرامن طور پر کرانے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کے بیان سے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان میں خوف و ہراس پیداکیاگیا۔ رانا ثنا اللہ عدالتی احکامات کی تعمیل میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں ناکامی کے بعد متعلقہ فریقین اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔ عدالت رانا ثنااللہ ، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کو طلب کرے اور تینوں کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی سزا دی جائے۔
Load Next Story