بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان دینے والی نوپورشرما کو بڑا ریلیف دیدیا

پولیس کو گرفتاری سے روک دیا اور مزید نئی ایف آر درج نہ کرنے کی بھی ہدایت کی


ویب ڈیسک July 19, 2022
گستاخانہ بیان دینے پر نوپور شرما کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں، فوٹو: فائل

بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان دینے والی بے جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 9 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے سپریم کورٹ نے پولیس کو بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کو گستاخانہ بیان پر 9 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے نوپور شرما کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی دیا کہ اگلی سماعت یعنی 10 اگست تک نوپور شرما کے خلاف مزید کوئی اور ایف آئی آر درج نہ کی جائے اور نوپور شرما کے تحفظ اور آزادی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : گستاخانہ بیان دینے والی نوپور شرما روپوش؛ پولیس گرفتاری میں ناکام

خیال رہے کہ گستاخانہ بیان پر نوپورشرما کے خلاف دہلی، مہاراشٹر، تلنگانہ، مغربی بنگال، کرناٹک، اتر پردیش، جموں و کشمیر اور آسام میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور گرفتاری کے ڈر سے بی جے پی کی ترجمان روپوش ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا کی بھی بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت

نئی دہلی پولیس نے کئی بار نوپورشرما کے گھر پر چھاپے مارے تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |