ڈی جی نیب بن کر کاروباری شخصیات اور افسران کو لوٹنے والا شخص گرفتار
ایف آئی اے نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لاکھوں روپے برآمد کرلیے
کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے اعلیٰ افسران اور کاروباری شخصیات کو ڈی جی نیب بن کر لوٹنے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق لاہور میں ڈی جی نیب بن کر کاروباری شخصیات اور سرکاری افسران کو ہراساں کر کے رقم بٹورنے والے گروہ کے رکن عظیم اقبال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لاکھوں روپے برآمد کرلیے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم اب تک درجنوں افراد کو ڈی جی نیب بن کر لوٹ چکا ہے، ملزم اعلی افسران اور کاروباری افراد کو ڈرا دھمکا کر پیسے وصول کرتا تھا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے ساتھ دیگر ساتھیوں کا بھی انکشاف کیا جن کی تلاش کے لیے اب کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔