فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ذوالفقار جونیئر کا جرمن فلم فیسٹول میں شرکت سے انکار

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے فلسطینی شاعر وایکٹوسٹ محمد الکرد کی دعوت منسوخ ہونے پر یہ قدم اٹھایا

فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
شوبز انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر وڈانسر ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جرمن فلم فیسٹول میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی میں گوئٹے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد ہونے والے فلم فیسٹول میں فلسطینی ایکٹوسٹ و شاعر محمد الکرد کی دعوت منسوخ ہونے پر ذوالفقار نے احتجاجاً الکرد اور فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے فیسٹول میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد الکرد کو پہلے فیسٹول میں مدعو کیا گیا بعد ازاں ان کی دعوت منسوخ کرکے کسی اور کو ان کی جگہ بلایا گیا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ان کی فلم ''ہیون 85'' اس فیسٹول میں پیش کی جانی تھی لیکن جیسے ہی علم ہوا کہ تقریب گوئٹے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے جو ہمیشہ سے فلسطین مخالف رہی ہے تو میں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں آئندہ بھی کبھی ان کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا۔








View this post on Instagram


A post shared by Zulfikar Ali Bhutto (@zulfikaralibhutto)




Load Next Story