رنویر سنگھ کے عام لوگوں کی طرح رکشے میں سفر کی تصویر وائرل

اداکار کے فیس ماسک پہننے کی وجہ سے سڑکوں پر مداح انہیں پہچان نہ سکے

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے اسٹار رنویر سنگھ کے عام شہریوں کی طرح رکشے میں سفر کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی اداکار رنویر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام کی ایک اسٹوری شیئر کی جس میں وی رکشے میں بیٹھے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپر اسٹار ممبئی شہر کی سڑکوں پر نظر آئے تاہم انہوں نے فیس ماسک لگا رکھا تھا جس سے مداح انہیں پہچان نہ سکے۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اپنی نئی آنے والی فلم ''روکی اور رانی کی پریم کہانی'' میں جلوہ گر ہوں گے، اس پروجیکٹ کو نامور ہدایت کار کرن جوہر ڈائریکٹ کررہے ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Zoom TV (@zoomtv)




Load Next Story