بجلی 7 روپے 91 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

حکومت کا بجلی کابنیادی ٹیرف مرحلہ واربڑھانے کامنصوبہ ہے


News Agencies July 20, 2022
حکومت کا بجلی کابنیادی ٹیرف مرحلہ واربڑھانے کامنصوبہ ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے بجلی کابنیادی ٹیرف7روپے91پیسے بڑھانے کی درخواست نیپرامیں دائرکردی جس پرآج سماعت کے بعدنیپر اپنا فیصلہ نوٹی فکیشن کیلیے وفاقی حکومت کوبھجوائے گا۔

وفاقی حکومت نے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے دائردرخواست میں کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوزکیلئے بجلی کابنیادی ٹیرف بڑھانے کی تجویزہے۔

حکومت کا بجلی کابنیادی ٹیرف مرحلہ واربڑھانے کامنصوبہ ہے۔اس سلسلے میں جولائی سے بجلی3روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویزہے۔اگست سے بجلی مزید 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ جب کہ اکتوبرسے بجلی کابنیادی ٹیرف91پیسے فی یونٹ مزیدبڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |