بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کی کل طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے


ویب ڈیسک July 20, 2022
بجلی کی کل طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے (فوٹو فائل)

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570 میگاواٹ جبکہ کل طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 574 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 750 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 100 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 77 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2ہزار 569 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |