شاہ رخ خان نے کس چیز کے لئے 2سال محنت کیسامنے آگیا

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان آئندہ سال ریلیز ہوگی


ویب ڈیسک July 20, 2022
شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان آئندہ سال ریلیز ہوگی:فوٹو:فائل

MIAMI: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم پٹھان میں منفرد نظرآنے کے لئے کس چیز پرمحنت کی سامنے آگیا۔

بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان اپنی ہرفلم کے لئے کچھ مختلف اورمنفرد کرنے کے لئے مشہورہیں۔ اپنی آنے والی فلم 'پٹھان ' کے لئے بھی شاہ رخ خان نے ایسا ہی کچھ کیا۔

شاہ رخ خان کے ذاتی ٹرینر پرشانت سبھاش نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے فلم پٹھان میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے مسلسل دو سال سخت ٹریننگ کی۔شاہ رخ خان کے ٹرینر نے مزید بتایا کہ میگا اسٹار نے اپنی جسمانی ساخت کو فلم کے کردار میں ڈھالنے کے لئے گھنٹوں جم میں گزارے اورسخت ترین ورزش کی۔ شاہ رخ نے اس دوران غیرمعمولی وزن بھی اٹھائے جو عام طور پر ان کی جم ٹریننگ کا حصہ نہیں ہوتے۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں