وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔


ویب ڈیسک July 20, 2022
اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلی حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔

وزیراعظم کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 226 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا اور 226.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست کی ایک وجہ مہنگائی بھی سامنے آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں