توہین عدالت کیس میں رانا ثنا اللہ کے بیان کا ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع

پریس کانفرنس اور ٹاک شو کے ذریعے پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو دھمکایا گیا، پرویز الہیٰ


ویب ڈیسک July 20, 2022
پریس کانفرنس اور ٹاک شو کے ذریعے پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو دھمکایا گیا، پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں رانا ثنا اللہ کے بیان کا ٹرانسکرپٹ جمع کرادیا گیا۔

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو دھمکانے پر رانا ثنا اللہ ، عطاء تارڑ، مریم اورنگزیب کے خلاف پرویز الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے بیان کی اخباری خبر اور ٹی وی ٹاک شو کی ٹرانسکرپٹ طلب کر لی۔

پرویز الہیٰ کے وکیل نے بتایا کہ پریس کانفرنس اور ٹاک شو کے ذریعے پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو دھمکایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی رانا ثنا، حمزہ اور مریم اورنگزیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

عدالت نے پریس کانفرنس،ٹاک شو میں کی گئی گفتگو کا اصل ٹرانسکرپٹ طلب کیا۔ جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے 18 جولائی کی پریس کانفرنس سے لیا گیا رانا ثنا اللہ کے بیان کا ٹرانسکرپٹ جمع کرا دیا۔ انہوں نے استدعا کی کہ کیس کل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکام کی جانب سے یکم جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جس پر ان کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔