بھتہ خوری کے واقعات اور ڈرائیورز کے اغوا پر ٹرانسپورٹرز کا کوئٹہ چمن شاہراہ پر احتجاج

مسلح افراد نے بھتہ نہ دینے پر ڈرائیورز کو کنٹینرز سمیت اغوا کرلیا ہے، مظاہرین


July 20, 2022
فوٹو فائل

ISLAMABAD: بلوچستان کے علاقے چمن میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے صوبے میں بڑھتے ہوئے بھتہ خوری کے واقعات پر احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو بند کردیا۔

احتجاج کرنے والے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے دعویٰ کیا کہ کوئٹہ، چمن شاہراہ اور قلعہ عبداللہ سمیت کئی مقامات پر مسلح افراد غیر قانونی بھتہ لے رہے ہیں اور انہوں نے رقم نہ دینے پر ہمارے 6 ڈرائیوروں کو کنٹرینرز سمیت اغوا کیا ہوا ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محفوظ ماحول فراہم کیا جائے، بھتہ خوروں سے نجات اور تحفظ تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

احتجاج کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارت معطل ہوگئی جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں جس کے باعث بسوں میں سوار مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں