کراچی میں 24 سے 26 جولائی تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

مون سون سسٹم 26 جولائی تک برقرار رہے گا


July 20, 2022
—فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے شہر قائد 24 سے 26 جولائی کے درمیان تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش کے گوئی مطابق 22 جولائی جمعے کی رات اور 23 جولائی ہفتے کی صبح مون سون کا ایک نیا طاقتور سلسلہ سندھ میں داخل ہوگا۔

فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق یہ مون سون سسٹم 26 جولائی تک برقرار رہے گا جس کے تحت تھرپارکر،عمرکوٹ،میرپورخاص،بدین، ٹھٹھ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار،حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپو، سانگھڑ، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، جامشورو، شکار پور، قمبرشہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمور میں 23 سے 26 جولائی کے دوران اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسمی اثرات کے زیراثر تیز دھوپ بھی نکلی،شام کے وقت ملیر،لیاری،کالاپل،صدر،آئی آئی چندریگرروڈ،گلستان جوہر،گلشن اقبال 13ڈی،گلستان جوہر،عائشہ منزل اور شاہراہ فیصل میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بونداباندی ہوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ ہوا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں