کراچی کے این اے 245 ضمنی الیکشن بھی ملتوی

ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب 27جولائی کو شیڈول تھا


ویب ڈیسک July 20, 2022
—فائل فوٹو

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے این اے 245 ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب 27جولائی کو شیڈول تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق محرم الحرام اور موسم کی صورتحال کے باعث این اے 245 کراچی کا الیکشن بھی ملتوی کیا گیا۔ ای سی پی کے مطابق این اے 245 کراچی کا الیکشن اب 21 اگست 2022 کو ہوگا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکریٹری سندھ اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی کادوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں / خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔