اگست تک حالات بہترہونگے مہنگائی کم ہوگی بلال کیانی

ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا،معیشت 2018 کی پوزیشن پر واپس لائیں گے


Numainda Express July 21, 2022
پی ٹی آئی نے ہر شعبے کو نقصان پہنچایا،عمران انتشار چاہتے ہیں،کوآرڈینیٹر وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی اگست تک حالات بہتر ہو جائیں گے جب کہ مہنگائی میں کمی آئے گی۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے 3 سال کے دوران ملک کے ہر شعبے کو نقصان پہنچایا۔ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، مسلسل جھوٹ بولنے کیلیے کرائے کے ترجمان رکھے ہوئے تھے، موجودہ حکومت نے معیشت کی بہتری کیلیے فوری اقدامات کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، اگست تک حالات بہتر ہو جائیں گے، مہنگائی میں کمی آئے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، معیشت کو 2018 کی سطح پر واپس لائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2018 میں شرح نمو 6 فیصد تک چھوڑ کر گئی تھی مگر جب 2018 میں عمران خان کی شکل میں اس قوم پر ایک نالائق کو مسلط کیا گیا تو جی ڈی پی کی شرح کو بھی کم کیا گیا اور ملکی معیشت کو زبوں حالی کی طرف دھکیل دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے دور میں زیادہ تر امپورٹڈ وزرائے خزانہ لگائے گئے۔ عمران خان کے دور میں گردشی قرضوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔

انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے لوگوں کا سیاسی کیریئر ان کے ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں